ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لندن:چُھرے کے حملے میں ایک خاتون ہلاک، متعدد افراد زخمی

لندن:چُھرے کے حملے میں ایک خاتون ہلاک، متعدد افراد زخمی

Thu, 04 Aug 2016 16:32:41  SO Admin   S.O. News Service

لندن4؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)برطانوی پولیس کے ایک ذمہ دار نے جمعرات کی صبح بتایا ہے کہ دارالحکومت لندن میں بدھ کی شب چاقوسے حملے کے بعدگرفتار کیا جانے والا شخص ذہنی خلل کا شکار ہے۔ مذکورہ شخص کے حملے میں ایک خاتون ہلاک اورپانچ افرادزخمی ہو گئے تھے۔مارک راؤلی کا کہنا ہے کہ’’حملہ کرنے والے شخص کی عمر 19برس ہے اور وہ اس وقت ہسپتال میں ہے۔ ابتدائی اشاروں سے معلوم ہوتا ہے کہ اس فعل میں ذہنی حالت نے اہم کرداراداکیا‘‘۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کی کارروائی سمیت کوئی مفروضہ بھی خارج از امکان نہیں ہے۔برطانوی پولیس نے اعلان کیا تھا کہ لندن کے رسل اسکوائر پر بدھ کی شب چاقو سے کیے جانے والے حملے میں ایک خاتون ہلاک اور 5افراد زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں کی حالت اور ان کے زخموں کی نوعیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور کو ٹیزر گن کی مدد سے حراست میں لیا گیا۔ایک غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا جو برطانوی عجائب خانے سے زیادہ فاصلے پرنہیں ہے۔برطانیہ نے اگست2014میں دہشت گردی کے خطرے سے متعلق 5 ڈگری پر مشتمل انتباہی پیمانے کوچارڈگری تک بڑھا دیاتھاجس کا مطلب یہ ہے کہ حملے کا’’غالب امکان ‘‘موجودہے۔

مغربی کنارے میں مزید دو فلسطینی حملہ آوروں کے گھر مسمار
غزہ4؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید دو فلسطینیوں کے گھر مسمار کر دیے ہیں۔ اسرائیلی حکام کے مطابق یہ دونوں فلسطینی تل ابیب میں ہونے والے ایک حملے میں ملوث تھے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ گھر محمد اور خالد کے تھے، جو آپس میں رشتہ داربھی ہیں۔ تل ابیب کے ایک ریستوران میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں چار اسرائیلی ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ اسرائیل کے مطابق ایسی سزائیں فلسطینیوں کے حملوں کا بہترین جواب ہیں جبکہ ناقدین کے مطابق اسرائیل اجتماعی طور پر فلسطینیوں کو سزا دینے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔


Share: